سپریم کورٹ سے تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا، چیف جسٹس کا پیغام

چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لیں گے، کیسز میں التوا دینے کا تصور ختم سمجھا جائے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اراضی تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے تین رکنی بینچ کی اراضی تنازعہ کیس میں تاریخ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد زیادہ ہے۔ یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی پر دلائل ہوجانے چاہئیں۔ باقیوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کریں ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

چیف جسٹس نے کہا کہ دیگر عدالتوں میں یہ ہوتا ہے کہ کسی دستاویز کو پیش کرنے کیلئے تاریخ مل جاتی ہے۔ سپریم کورٹ میں کوئی کیس آتا ہے تو اس کے سارے کاغذ پورے ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں اب سے کیسز میں التوا دینے کا تصور ختم سمجھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلائل بھی ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔


متعلقہ خبریں