نائلہ کیانی نے دنیا کی چوتھی خطرناک ترین چوٹی ‘مناسلو’ سر کرلی

نائلہ کیانی نے دنیا کی چوتھی خطرناک ترین چوٹی 'مناسلو' سر کرلی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی چوتھی خطرناک ترین چوٹی سر کرلی، مناسلو نامی چوٹی کو سر کرتے ہوئے اب تک 89 کوہ پیما جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو کی چوٹی سر کرلی۔ نیپال میں واقع ‘ماؤنٹ مناسلو’ کو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی کہلائے جانے کا اعزاز حاصل ہے۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بلند چوٹیاں سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی

نائلہ کیانی نہ صرف آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں بلکہ 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے مطابق گزشتہ شام چھ بجے انہوں نے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ سی فور سے سمٹ تک کا یہ سفر صبح 7 بجے مکمل ہوا جس کے بعد نائلہ مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔

نائلہ کیانی اب تک ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کی چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔ نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ مناسلو کو دنیا کی چوتھی خطرناک ترین چوٹی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اب تک 89 جانیں لے چکی ہے۔ 2012 میں 11 کوہ پیما چوٹی سر کرتے وقت برفانی تودہ گرنے سے رات کی تاریکی میں مارے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں