قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے اجمان ایونٹ میں شرکت

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے اجمان ایونٹ میں شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاک سری لنکا میچ اور قومی ٹیم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری تنازعوں کے بعد پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو متحدہ عرب امارات کے شہر اجمان کی ایک تقریب میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بابر اعظم کے ہمراہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی تقریب میں شامل ہوئے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جونہی بابر اعظم کو اسٹیج پر بلایا جاتا ہے تو ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔ حاضرین کھڑے ہوکر بابر اعظم کا استقبال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے پاک سری لنکا فیصلہ کُن میچ میں شکست کے بعد سے بابر اعظم کا کوئی بیان یا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے نہیں آئی۔ اس دوران انکی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی کسی قسم کی ٹویٹ نہیں کی گئی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ سوشل میڈیا پر پاک سری لنکا میچ کے بعد سے ٹیم میٹنگ کو لے کر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کے مطابق بابر اعظم اور فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان دورانِ میٹنگ گرما گرمی ہوئی۔

سینیئر کھلاڑی نے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

بعد ازاں اِن خبروں کو ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی نے غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ٹیم میٹنگ میں سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن جھگڑے یا کوچنگ اسٹاف کو مداخلت کی ضرورت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں