پاکستان براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا


بھارت کے بعد پاکستان عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا نظام رائج ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی براہ راست سماعت سے ملک کی عدالتی تاریخ میں پہلی بار کسی کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی گئی۔ عام طور پر کمرہ عدالت کے اندر کیمرے لانے اور تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

آرٹیکل 184/3 جوڈیشل پاور، عدالت کو اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ

یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے والا پاکستان پہلا ملک نہیں بلکہ دنیا میں اس کی مثالیں پہلے ہی موجود ہیں۔ کینیڈا، برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ کی اعلیٰ عدالتوں میں بھی عدالتی مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔

ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو سپریم کورٹ آف انڈیا نے ستمبر 2022 میں پہلی مرتبہ آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ شروع کی تھی۔ بھارت میں اس نظام کا آغاز ایک طویل بحث کے بعد شروع ہوا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سپریم کورٹ آمد، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

دوسری طرف امریکا میں فی الحال سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کے دوران صرف آڈیو براہ راست نشر کرتی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے متعدد وجوہات کی بناء پر ویڈیو فارمیٹ کو نہیں اپنایا جس کی بڑی وجہ یہ تشویش ہے کہ تبصروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں