محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Rain

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 15ستمبر سے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15سے20 ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہےاس دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 15سے20ستمبرتک موسلادھاربارش متوقع ہے۔

جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور ، شیخوپورہ میں بارش ہونگی۔

16سے 18ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

جبکہ 16سے 18ستمبر کو راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب 17سے 19ستمبر کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، چترال، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آندھی تیز ہوائوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ کے پیش نظرتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔


متعلقہ خبریں