اٹلی کے قونصل جنرل اور انٹر میلان کے ڈائریکٹر کاکراچی یونائیٹڈفٹبال کلب کا دورہ


اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیلا اور انٹر میلان کے ڈائریکٹر جیانلوکا کیمروسیونے کراچی یونائٹڈ فٹبال کلب کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان خصوصا کراچی میں فٹبال کے اسٹرکچر کو سمجھنا تھا۔

اٹالین وفد نے کراچی یونائٹڈ فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا اور اس موقع پر وہ لڑکے لڑکیوں سے انٹر ایکشن کے ساتھ فٹبال میچ کا بھی حصہ بنے۔

کراچی یونائٹیڈانتظامیہ نے جہاں فٹبال کے فروغ کے لئے اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا وہیں انٹر میلان کلبوں کے ساتھ طویل مدتی پائیدار تعلقات کو فروغ دینے سمیت مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطالوی قونصل جنرل اور انٹر میلان کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا پاکستان میں فٹبال کا سفر طے کرنے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے مگر یہاں آکر یہ بات کہہ سکتے ہیں کے سفر اچھے انداز میں جاری ہے۔

اس موقع پر کراچی یونائٹیڈانتظامیہ کا کہنا تھا انکے کلب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی مینز اور ویمنز نیشنل ٹیم میں انہوں نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے۔


متعلقہ خبریں