اسلا آباد(احسن واحد، ہم ڈیجیٹل رپورٹر) ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا دفاعی مصنوعات بنانے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔
1971 ء میں اپنے قیام کے بعد سے ایک ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کی شکل اختیار کر چکا ہے، یہ ایک سے زیادہ صنعتوں کا ایک مجموعہ ہے ،ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا پاکستان کی فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے انجینئرنگ کے بھاری کاموں کو فروغ دیتا ہے۔
نوے کی دہائی کے اوائل میں متعدد دیگر فیکٹریاں شروع ہوئیں اور آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں تبدیل ہو چکی ہے۔
صنعتی کمپلیکس جو چھ بڑے پیداواری یونٹس، امدادی سہولیات اور انتظامی اسٹیبلشمنٹ پر مشتمل ہیں۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے تیار کردہ الخالد 1 ٹینک کو پاک آرمی کا فخر، میدانِ جنگ کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔
پاکستان کی دفاعی خود انحصاری اور پاک چائنہ دوستی کی عظیم مثال۔ الخالد 1 ٹینک پاکستان کا مین میٹل ٹینک ہے۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: