جولائی میں پاکستان کا قرض 907 ارب بڑھ گیا

اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جولائی 2023ء کے اختتام تک پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023ء میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا، جولائی کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا۔

پی ڈی ایم حکومت نے ساڑھے 18 کھرب روپے کا قرض بڑھا دیا، سابقہ حکومت سے تقریباً دوگنا

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں حکومت کا قرض ڈیڑھ فیصد بڑھا، مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے واجب الادا غیر ملکی قرض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں