آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، تاریخی مقامات کا ٹور کرایا جائے گا

WORLD CUP 2023

رواں سال بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، لاہور سے ٹوور کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ورلڈکپ کی ٹرافی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکی ہے۔ ورلڈکپ ٹرافی کے ٹور کا آغاز 27 جون کو ہوا، 100 دن مکمل کرنے کے بعد ٹرافی واپس بھارت پہنچے گی۔

بھارت نے ورلڈکپ کے دوران جوئے کی تشہیر پر پابندی عائد کردی

اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کو لاہور کے تاریخی مقامات پر لے کرجایا جائے گا۔ کرکٹ شائقین کو ورلڈکپ ٹرافی دیکھنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق آج دن 2 بجے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔ جس کے بعد میڈیا کیلئے ورلڈکپ ٹرافی کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں