موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں چوری نہ ہو، نگران وزیر داخلہ سندھ کا مشورہ


نگران وزیر داخلہ سندھ  بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کراچی کے شہریوں کو اپنا موبائل فون چوری ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دے دیا۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں نگران وزیر داخلہ سندھ نے آئے دن چوری چکاری اور ڈکیتیوں سے تنگ آئے شہریوں کو واردات سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔ انہوں نے شہریوں کو اس پریشانی کا حل بتاتے ہوئے انہیں موبائل فونز محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو۔ دوسرا طریقہ یہ کہ موبائل اندر والی جیب میں رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مدد کریں، موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں سے چوری نہ ہو سکے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلئے زیرو ٹارلینس کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں جاری مہنگائی افسوسناک ہے، لوگ مشکل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں