نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں سے پریشان


نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے سے پریشان نظر آئے، نگران حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی آئے دن بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ٹیکسز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی بات کوئی نہیں سن رہا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ بجلی کے بل دینے پڑیں گے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوتا ہوں کہ متوسط طبقہ اس تنخواہ میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے اور بجلی کا بل کیسے ادا کرتے ہوں گے؟ اس وقت جو پاکستان میں صورتحال ہے، یہ بڑا المیہ ہے۔

بجلی بلوں میں غیر معمولی اضافہ، 400 یونٹ والوں کو ریلیف ملنے کا امکان

میزبان نے سوال کیا کہ آپکا بجلی کا بل کتنا آیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس مرتبہ ڈِیڑھ لاکھ روپے بل آیا جو گزشتہ ماہ سے بہت زیادہ فرق نظر آیا۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ جو صاحب حیثیت ہیں انکے لیے بھی پریشانیاں ہیں۔ ہم کسی نہ کسی طریقے سے گزارا کرلیتے ہیں لیکن پریشانی ان لوگوں کیلئے جو تنخواہ دار ہیں، 30 سے 40 ہزار کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں