گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجرامیں 4.8 فیصد کی اضافہ ریکارڈ

house

گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 4.8 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے جولائی میں صارفین کو 211 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جولائی 2022 کے مقابلہ میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2022 میں گھروں کی تعمیر کے لئے صارفین کو 201 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ جات کے اجرامیں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جون میں گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کی جانب سے 212 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جولائی میں کم ہو کر 211 ارب روپے ہو گئے۔ واضح رہے کہ جولائی کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 7998 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ہے۔


متعلقہ خبریں