ایشیا کپ میں شامل ٹیموں کی جرسی سے میزبان ‘پاکستان’ کا نام غائب


رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے پاکسان کا نام ٹیموں کی جرسی پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانے والے ایشیا کپ کا آغاز آج سے ملتان میں ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عالمی نمبر ون ٹیم پاکستان اور ایشیا کپ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ٹیم نیپال مد مقابل ہیں۔

ایشیا کپ کو لے کر شائقین کرکٹ میں کافی مایوسی نظر آرہی ہے جس کی ایک وجہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کے زیادہ تر میچز سری لنکا میں ہونا ہے۔ دوسری بڑی وجہ ایشیا کپ میں شامل ٹیموں کی جرسی پر میزبان ملک ‘پاکستان’ کا نام نہ ہونا ہے۔

پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو اچھا تھا، بابر اعظم

گزشتہ سال ایشیا کپ 2022 میں جب ٹیمز نے آفیشل جرسی پہنی تھی تو سری لنکا کی میزبانی کا لوگو موجود تھا تاہم پاکستان کی میزبانی کا لوگو نہ ہی گرین شرٹس کی جرسی پر موجود ہے نہ ہی دیگر ایشیائی ٹیمز کی۔

ایشیا کپ سے قبل بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان لکھا ہوگا۔ اس عمل سے شائقین کی طرف سے رد عمل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

دوسری طرف گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کا اعلان کیا تو اس پر بھارت کا نام واضح طور پر موجود تھا۔


متعلقہ خبریں