چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ آمرانہ نظر نہیں آیا، اسد عمر کا پرویز خٹک کے بیان پر رد عمل

آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا اچھا فیصلہ آئے گا، چیئرمین تحریک انصاف کا رویہ آمرانہ نہیں تھا۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر گمشدگی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی جواب دے چکے ہیں۔ امید ہے آج توشہ خانہ کیس کا اچھا فیصلہ آئے گا۔

دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں چیئر مین پی ٹی آئی کا رویہ آمرانہ تھا۔ جواب میں اسد عمر کا کہنا تھ کہ مجھے تو چیئر مین پی ٹی آئی کا رویہ آمرانہ نظر نہیں آیا۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملے گی، اعتزاز احسن

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف وکلاء کو ملنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب تو پہلے ہی تباہ حال تھا، آج متوسط طبقہ اور سفید پوش بھی عزت کی زندگی نہیں گزار سکتا۔


متعلقہ خبریں