گنگارام اسپتال میں 25 اقسام کی ادویات کا اسٹاک ختم

medicine

لاہورکے گنگارام اسپتال میں 25 اقسام کی ادویات کا اسٹاک ختم ہو گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق دل کے مریضوں کیلئے ادویات بھی ختم ہوچکی ہیں، ڈریپ سیٹ، بے ہوش کرنے اورآپریشن کے دوران خون روکنے والی دوائی کی بھی شارٹیج ہو گئی ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ڈریپ کی وضاحت

اسپتال دستاویزات کے مطابق ایکسرے فلم، انسولین، بلڈ پریشر کی دوائی سمیت آپریشن کرنے کیلئے ڈسپوزایبل سامان بھی نایاب ہے

گنگارام اسپتال میں کیلشیم،بخار، یرقان اور پیناڈول کا سیرپ تک دستیاب نہیں،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ادویات کی قلت دور کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں