ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ڈریپ کی وضاحت

medicine

بخار کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار


ڈریپ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،25 ادویات مارکیٹ میں نئی رجسٹرڈ کروائی گئی ہیں۔

حکومت نے نئی رجسٹرڈ ہونے والی 25 ادویات کی قیمت مقرر کی ہے،پیرا سٹامول کے ساتھ کمبنیشن میں نئی دوا رجسٹرڈ کی گئی ہے،تمام 25 دوائیں نئی ہیں پہلے پاکستان میں موجود ہی نہیں تھیں،سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں  کیا گیا۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی 25 ادویات کی نئی قیمتیں مقررکی گئی ہیں،کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46857 روپے مقررکی گئی ہے۔

پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا تقریباً ساڑھے 8لاکھ روپے کی ملے گی،دمہ کے مریضوں کے استعمال کاان ہیلر 13 سو 90 روپے میں دستیاب ہو گا، ہیپا ٹائٹس کا ایک انجکشن 10 ہزار 275 کا ملے گا۔

پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کا پتہ 192 روپے میں دستیاب ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت 1 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کینسر میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی ہے،انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں