2 کلو مچھلی کی شرط پر پنجند کینال تیر کر پار کرنے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا


دو کلو مچھلی کی دعوت پر نہر پار کرنے کی شرط لگانے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

22سالہ نعیم نے دوست کے ساتھ پنجند کینال تیر کر پار کرنے کی شرط لگائی لیکن نہر پار کرتے ہوئے نوجوان نعیم پنجند کینال کے درمیان میں ڈوب گیا۔

ریسکیو 1122ٹیم نے نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، افسوسناک واقعہ پنجند کینال میں چنی گوٹھ کے علاقے پل 82ہزار پر پیش آیا۔


متعلقہ خبریں