بستی سرگانی میں بھوکے بچوں کو کیسے بچایا گیا؟


لیہ پولیس کا انسانیت دوست اور مثالی کارنامہ سامنے آیا۔ لیہ پولیس کو کل (جمعرات صبح) کے ٹائم 15 پر کال موصول ہوئی۔ بستی سرغانی کی رہائشی شہیر نے بتایا کہ وہ اور اس کے بچے چار دن سے کھانا نہیں کھایا۔ بھوک سے برا حال ہے اور کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ ہماری مدد کی جائے، نہیں تو مر جائیں گے۔

ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسد رحمان نے فوری طور پر کالر سے رابطہ کیا، شہیر کو حوصلہ دیا اورامدادی سامان کے ہمراہ شہیر کی گھر روانہ ہوگئے۔ ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسد رحمان نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کالر (شہیر) نے بتایا کہ وہ انتہائی قدم لینے پر مجبور ہے اور کہا کہ زندہ نہیں رہنا چاہتا ہے۔

ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسد رحمان نے ویڈیو پیغام میں اہل وطن سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں اور ایسے لاچار لوگوں کی خدمت کریں۔ کون بھوکا ہے، کون بیمار ہے، اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھنا ہمارا دینی فریضہ بھی ہے۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کے رپورٹر ابوبکر خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ویڈیو پیغام کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری افراد نے حوصلہ افزائی کی اور پوچھا کہ ایسے لاچار افراد کی مدد میں کیسے وہ اپنی خدمات پیش کریں۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہم ابھی ایسی غریب آبادیوں میں فری دسترخوان اور راشن تقسیم کرنے کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں اور جلد ہی اس پر عمل درآمد ہوگا.
ڈی پی او لیہ اسد رحمان بطور ڈی پی او، چینوٹ اور خوشاب بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں.


متعلقہ خبریں