سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی مزدور کی طبی مدد کیلئے ایئر ایمبولنس پہنچ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین نے خوب سراہا۔
خبر رساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ واقعہ جدہ میں پیش آیا جب پاکستانی مزدور کام کے دوران گرگیا۔ پاکستانی مزدور کی طبی مدد کیلئے فوری طور پر ایئر ایمبولینس پہنچائی گئی۔
ہائپر لوپ ٹرین، جدہ سے مکہ کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہو گا
خبر کے مطابق سڑکوں پر رش ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کا بروقت پہنچنا مشکل تھا جس کے باعث ایئر ایمبولینس بھیجی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جدہ انتظامیہ کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
جدہ: پاکستانی مزدور کی طبی مدد کے لیے ایئر ایمبولینس فراہم
جدہ میں پاکستانی مزدور کام کے دوران گر گیا۔ سڑکوں پر رش کی وجہ سے ایمبولینس نہیں پہنچ سکی تو ایئر ایمبولینس بھیجی گئی۔
اس عمل کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/xGFcoQWWYB— Independent Urdu (@indyurdu) August 25, 2023