سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی پاکستانی باولنگ اٹیک کے مداح نکلے


سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں موجود تین بہترین باولرز کے نام بتادیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے پاکستان کی باولنگ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھیل سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کی تصویر شیئر کی۔

شہباز شریف نے کرک انفو کی تصویر میں موجود پاکستانی فاسٹ باولرز حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘یہ دنیا کا بہترین باولنگ اٹیک ہے۔’

خیال رہے کہ سری لنکا میں کھیلے گئے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ دوسری طرف شاہین آفریدی نے 2، نسیم اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں