کراچی، فہرست میں نام آنے کے باوجود مختلف جامعات کے طلباء کو لیپ ٹاپ نہ ملے

کراچی، فہرست میں نام آنے کے باوجود مختلف جامعات کے طلباء کو لیپ ٹاپ نہ ملے

رواں سال کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سے پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو لیپ ٹاپ نہ مل سکے، طلباء میں مایوسی پھیل گئی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت شروع کی گئی لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے متعدد طلباء لیپ ٹاپ لینے سے قاصر ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں متعدد یونیورسٹی انتظامیہ کی من مانی کی وجہ سے لیپ ٹاپ نہیں دیے جاسکے۔

وزیراعظم کا نوجوانوں میں مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو طلبا پاس آؤٹ ہورہے ہیں ان کو لیپ ٹاپ نہیں دیے جائیں گے۔ ڈاؤ یونیورسٹی سمیت کراچی کی دیگر جامعات کے طلباء اس فیصلے کے بعد نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ لیپ ٹاپ دینے کیلئے سابقہ حکومت نے تمام جامعات سے طلباء کی فہرست طلب کی تھی اور یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیراعظم آفس کو طلباء کی فہرست ارسال کی تھی۔

حکومت کا ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

اس حوالے سے متاثرہ طلباء کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو لیپ ٹاپ نہیں دیے جانے تھے تو جامعات انتظامیہ نے ایسے طلباء کی فہرست کیوں دی؟


متعلقہ خبریں