حکومت کا ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔

پچھلی حکومت کی جانب سے اسکیم کو بند کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کی اہمیت سامنے آئی ہے۔

ن لیگ کی سابق حکومت کی طرف سے تقسیم کیے گئے لیپ ٹاپ مشکل حالات میں معاون ثابت ہوئے۔

SAPM نے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں