پرتگال کے اسٹار ٖفٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بعد برازیل کے کپتان اسٹار ٖفٹبالر نیمار جونئیر بھی سعودی عرب میں پرتعیش زندگی بسر کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی لیگ میں النصر کی حریف ٹیم الہلال نے برازیلی کپتان نیمار جونئیر سے 2 سالہ معاہدہ کیا ہے جس میں انہیں 90 ملین یورو یعنی (28 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ، 25 کمروں پر مشتمل حویلی اور 8 شاندار گاڑیاں ملیں گی۔
میسی نے پھر رونالڈو کو ریکارڈ کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برازیل کے فارورڈ پلئیر نے اپنی فیملی اور دوستوں کیلئے بڑے گھر کی ڈیمانڈ کی تھی، جس میں تین سونا باتھ، 10 میٹر چوڑا اور 40 میٹر لمبا پول ہو۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نیمار کو ایک ڈرائیور 24 گھنٹے دستیاب ہو گا جبکہ فیملی اور دوستوں کیلئے نجی ہوائی جہاز کی سروس بھی ملے گی۔