پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری اور گھر سیل

usman-dar

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی رہائش گاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا۔

سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عثمان ڈار کی جائیدادوں کو عدالتی حکم پر سیل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار پر دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں اور وہ انہیں ان مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سول جج قدسیہ بانو کے حکم پر جائیداد سیل کر کے قرقی کے نوٹسز لگا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات مقررہ مدت سے آگے گئے تو مخالفت کریں گے، سراج الحق

عثمان ڈار کی رہائش گاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے منظر عام سے غائب ہیں جبکہ ان پر مختلف مقدمات بھی درج ہیں۔


متعلقہ خبریں