نگران وزیراعظم ہماری جماعت سمیت ہر پارٹی میں رہے ہیں، پرویز الہی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم ہر پارٹی میں رہے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں۔

پرویز الٰہی کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ہماری جماعت سمیت ہر پارٹی میں بھی رہے ہیں۔ انوارالحق کاکڑ ق لیگ سے بھی الیکشن لڑ چکے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کی باتیں ممکن نہیں، جتنی عزت پی ٹی آئی نے دی کوئی اور نہیں دے سکتا تھا۔ مشکل وقت گزر جائے گا، حوصلہ بلند ہے۔ ایک خواہش رہ گئی تھی وہ بھی پوری کر لی، نیب کا مقدمہ بنا لیا یہ شوق بھی پورا کر لیں۔

پرویز الہیٰ 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کی اسمبلی تحلیل کرنے کی بات نہ مانیں۔

پرویز الہی نے مزید کہا کہ الیکشن تو ہر صورت کروانا پڑیں گے ورنہ آئی ایم ایف بھاگ جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین جیل میں حال پوچھنے آئے تھے۔


متعلقہ خبریں