اسلام آباد(ابوبکر ، ہم انویسٹی گیشن ٹیم ) گزشتہ 5سال میں بچوں پر ہراساں کرنے کے کتنے واقعات سامنے آئے؟ ہم انوسٹی گیشن ٹیم سرکاری ڈیٹا سامنے لے آئی۔
سرکاری اعداد وشمارکے مطابق 2019 سے پاکستان میں روزانہ بچوں پر جسمانی تشدد کے 15 کیس درج ہورہے ہیں، پانچ سال میں 23 ہزار بچوں، بچیوں پر دوران ملازمت تشدد کیا گیا۔
سال 2018 میں 5 ہزار سے زائد بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے کیسز ریکارڈ، 2019 میں 4751 کیسز 2020 میں 4300 کے قریب بچوں پر تشدد اور ہراسگی کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق 2021 میں 2078 کیسز 2022 میں 4253 کیسز جبکہ موجودہ سال 1853 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ پانچ سال میں بچوں پر تشدد کے 15990 نمبرز کے ساتھ پنجاب پہلے نمبر پر رہا۔
2065 بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے کیسز کے ساتھ خیبر پختونخوا کا دوسرا نمبر رہا، بچوں پر تشدد کے 1716 کیسز کے ساتھ سندھ تیسرے نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد 535 جسمانی تشدد اورجنسی ہراساں کے واقعات میں پہلے نمبر پر ریکارڈکیے گئے ہیں ،راولپنڈی 505 اسلام آباد 360 قصور 340 جبکہ سیالکوٹ میں 219 واقعات ریکارڈہوئے ہیں جبکہ گجرنوالہ 188 لاہور 173 سرگودھا 147 وہاری 110 گجرات میں 105 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکیوں پر 55 جبکہ لڑکوں پر 45 فی صد جسمانی تشدد اورجنسی ہراساں کے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔