نواز شریف کیس پر عدالتی فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعظم نذیر تارڑ


سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیس پر اس عدالتی فیصلے کاکوئی اثر نہیں پڑے گا، سیاست میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے انہون نے کہا کہ پارلیمان کے اختیار میں باربار مداخلت کی روایت اچھی نہیں۔ تاثر جاتا ہے کہ پارلیمان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں طریقہ کار واضح ہے کہ اداروں نے کیسے چلنا ہے۔ قانون بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ نواز شریف کیس پر اس عدالتی فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دے دیا

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ قانون سازی کے بعد سیاست میں حصہ لینے کے سب اہل ہوچکے ہیں، اس مداخلت سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایکٹ کالعدم قرار دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں