عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان، 13 جون کو اہم اجلاس طلب

انتخابات2018: بیان حلفی میں امیدواروں کو کیا بتانا ہوگا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی معاملات پر 13 جون کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں عام انتخابات کے لیے مکمل سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا، اجلاس میں تمام  چیف سیکرٹریز، وزرات خارجہ اور دفاع  کے حکام کے علاوہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جی پولیس بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی طے کی جائے گی اور فوج اور رینجرز کے استعمال پر بھی غور ہو گا۔

ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ  آٹھ جون مقرر کی تھی تا ہم اب اس میں گیارہ جون تک توسیع کی جا چکی ہے۔

عام انتخابات ملتوی کرانے کی بازگشت کے باوجود نگراں وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان نے بروقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں