ورلڈ اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان پولیس رویئے پر دلبرداشتہ


لاہور: پاکستان کے کم عمر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور ناروا رویئے پر دلبرداشتہ ہو گئے۔

ورلڈ اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان کو تھانہ گرین ٹاؤن کے اہلاروں نے کل رات دیر تک کھلا رکھنے پر گرفتار کر لیا اور کچھ دیر حوالات میں بند رکھنے کے بعد دوست کی شخصی ضمانت پر رہائی ملی۔

احسن رمضان کے مطابق پولیس نے رات گئے ایک اسنوکر کلب میں چھاپہ مارا جہاں احسن رمضان بھی موجود تھے اور اپنے آنے والے میچز کی تیاری میں مصروف تھے۔ پولیس سے بارہا درخواست کے باوجود زبردستی کلب بند کرا دیا گیا اور انہیں گرفتار کر کے تھانے لے گئے۔

احسن رمضان نے کہا کہ ایس ایچ او سے ملاقات کے باوجود انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا جہاں سے ان کے دوست نے انہیں شخصی ضمانت پر رہائی دلوائی۔ رہائی کے بعد انہوں نے پھر ایس ایچ او سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ نے جو زیادتی میرے ساتھ کی ہے وہ زندگی بھر یاد رہے گی۔

پولیس کے ناروا سلوک پر احسن رمضان نے کہا کہ پولیس نے میرے ساتھ وہ کیا ہے کہ کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔


متعلقہ خبریں