خیبر ، خودکش بمبار اور سہولت کار کے خاکے جاری ، انعام کا اعلان


25 جولائی کو ضلع خیبر کی مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کے خاکے جاری کر دیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور انصار عرف ابوذر سکنہ افغانستان نے 25 جولائی کو خیبر کی مسجد میں پناہ لے رکھی تھی، حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس مسجد پہنچی تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ علی مسجد شہید ہوگئے۔

خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد گرفتار

دھماکے کے وقت مسجد نمازیوں سے خالی تھی ، پولیس نے حملہ آور کے ایک سہولت کار کو جائے وقوعہ سے حراست میں لیا، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ حملہ آور کا ایک اور سہولت کار عبداللہ عرف سلمان سکنہ لوئی شلمان لنڈی کوتل روپوش ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سہولت کار عبداللہ سے متعلق جس نے بھی پولیس کو اطلاع دی انہیں نقد انعام سے نوازا جائے گا اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کو سہولت کار عبداللہ نے جیکٹ اور روسی ساختہ کلاشنکوف دی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں