امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے کیبازون کی فضا میں دوران پرواز دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے.
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز جنوبی کیلیفورنیا کے کیبازون میں آگ بجھانے کی کوشش رہے تھے،اس دوران دونوں ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک گئی ایک ہیلی گر کر تباہ ہو گیا اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔
مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ، دریائے جہلم کا بہاؤ رُکنے کا خطرہ پیدا ہو گیا
ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ کے ساتھ ایک کیپٹن اور فائر فائٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈویژن چیف شامل ہیں۔