لنکا پریمیئر لیگ، بابراعظم کی شاندار سنچری


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لنکا پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابراعظم نے محض 59 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بابراعظم کی ٹی 20 فارمیٹ میں یہ ریکارڈ دسویں سنچری ہے۔

ان کی اس اننگز کی بدولت کولمبو اسٹرائیکرز نے گال ٹائٹنز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں