مگرمچھ کے جبڑوں میں ڈیڑھ گھنٹے رہنے والی خاتون زندہ بچ گئی


جکارتا: مگرمچھ کے جبڑوں میں ڈیڑھ گھنٹے تک پھنسے رہنے والی خاتون معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں 38 سالہ خاتون خون خوار مگرمچھ کے جبڑوں میں ڈیڑھ گھنٹہ رہنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تاہم خاتون کو انتہائی گہرے زخم آئے۔

خاتون چین کے کالیمانتان صوبے کے ایک کھجور کے باغات میں کام کر رہی تھی کہ اس دوران ندی کنارے چھپے مگرمچھ نے اسے دبوچ لیا اور ٹانگ پکڑ کر ندی میں لے جانے کی کوشش کی۔

خاتون نے مگرمچھ کی گرفت سے خود کو چھڑانے کی کوشش کی اور مدد کے لیے چیخنا شروع کر دیا۔ کافی دیر بعد باغ میں موجود خاتون کے ساتھ اس کی مدد کو پہنچ گئے اور خاتون کو مگرمچھ کی قید سے نجات دلائی۔

خاتون کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے بتایا کہ میری قوت برداشت ختم ہوتی جا رہی تھی اور لگ رہا تھا کہ میں مر گئی ہوں، مگرمچھ مجھے پوری قوت سے پانی میں کھینچ رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کے جبڑے سے خود کو چھڑا لینا کسی معجزے سے کم نہیں۔


متعلقہ خبریں