آج ملک کے کن علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟

rain بارش

محکمہ موسمیات نے سات اگست تک مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیالکوٹ نارووال اورراولپنڈی کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں دوپہر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے نے لاہور اور گردو نواح میں 7 اگست تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب کراچی میں صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابرآلود اورمرطوب رہے گا، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے، بارکھان، ژوب، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، چکوال، فیصل آباد، جھنگ، سر گودھا، خوشاب میں بارش جبکہ مری، گلیات، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے ساحلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کاامکان ہے، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی،سوات، دیر،کرم، کوہستان، کو ہا ٹ، نو شہرہ اور گر دو نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔


متعلقہ خبریں