پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
شہریارآفریدی کو حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ان پر حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج ہے۔
خیال رہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر شہریار آفریدی کو رہا کیا تھا۔
شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، انہیں جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا بات نہیں کرنے دی گئی۔