مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ، 50 لاکھ ہندوؤں کو کشمیری ڈومیسائل دیدیا گیا

بھارت: کشمیر سے متعلق بھارتی نوٹی فکیشنِ،21 ویں صدی کالطیفہ

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا گھنائونی منصوبہ آخری مراحل میں پہنچ گیا۔

مودی سرکار کشمیر کا مسلم تشخص مسخ کرنے کے لیے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی  ہے۔ مردم شماری کمیشن نے ہندو اکثریت والے علاقوں میں نشستیں 83 سے بڑھا کر 90 کردیں جبکہ مسلم اکثریتی علاقوں کی نشستوں میں صرف ایک فیصد کا اضافہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کا قبرستان بن گیا، ہزاروں لاشیں برآمد

اس کے علاوہ نئے ڈومیسائل قوانین کے تحت 50 لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دے دیا گیا ہے۔

مودی سرکار اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کے لیے کالونیاں بنانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ ہندو اکثریت پر مشتمل ایک نیا ڈویژن بھی بنایا جائے گا جو کشتوار، انت ناگ اور کُلگام کے اضلاع پر مشتمل ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں