ورکرز کنونشن میں شرکت کا پروگرام آخری وقت میں منسوخ کیا،حافظ حمد اللہ


باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد40 سے زائد جبکہ زخمی افراد کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

اس حوالے سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کےرہنما حافظ حمد اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران کہا ہے کہ ورکرز کنونشن میں شرکت کرنی تھی لیکن آخری وقت میں پروگرام منسوخ کیا ۔

دھماکا جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے ہوا، عینی شاہدین

ترجمان پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھاکہ یہ ریاست پر حملہ ہے، باجوڑ میں ورکرز کنونیشن پر دھماکے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمے داری ہے۔

علاوازیں ڈی ایچ اوڈاکٹر فیصل کمال نے کہا ہے کہ خار دھماکے میں 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

باجوڑ دھماکہ ،10 شدید زخمی افراد پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر میں پشاور منتقل

انہوں نے کہا ہے کہ 21تشویشناک زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیاگیا، جبکہ18 زخمیوں کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او فیصل کمال کا مزید کہنا تھا کہ 50 معمولی زخمیوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں