چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، اس تناظر میں اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں حصہ لیں گے، چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ، صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کو مقامی تعطیل ہوگی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازار، دکانیں اوربینک بھی بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کےمطابق کام کریں گی۔