گندم مزید مہنگی ، فی من کی قیمت 4800 روپے سے تجاوز کر گئی

پنجاب نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد گندم کی فی من قیمت 4800 سے تجاوز کر گئی۔

اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے سے تجاوز کر گیا ، لاہور میں  20 کلو آٹے کا تھیلا 2930 روپے ،10 کلو 1470 روپے اور 15 کلو کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گندم کی قیمت میں 600 روپے فی من اضافہ

سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہنا ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرن والوں کی مسلسل مانیٹرنگ ہو رہی ہے ، ڈویژنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم درآمد کرنے سے پرائیویٹ مافیا کی کمر توڑی جا سکتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں