واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے ایک بار پھر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند کر دیئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔
ایل پی جی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ برس بھی منجمند کیے گئے تھے ۔انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر اکائونٹس بحال کئے گئے تھے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے اکاؤنٹس بندش کی تصدیق کر دی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکائونٹس کی بحالی کے لئے ایف بی آر سے حکومتی سطح پر رابطے جاری ہیں ،اکائونٹس بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔