نائیجر کے صدر محافظوں کے ہاتھوں یرغمال


افریقی اسلامی ملک نائیجر کے صدارتی محل میں محافظوں نے بغاوت کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نائیجر کے صدر محمد بازوم کو محافظوں نے یرغمال بنالیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عرب میڈیا نے صدارتی محل کے حوالے سے بتایا کہ محل کے محافظوں کی بغاوت میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔

مسلح افواج نے اپنے رد عمل میں  کہا کہ محافظوں نے صدر کو نہ چھوڑا تو فوج صدارتی محل پر دھاوا بول دے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق محافظوں کی بغاوت کے باوجود صدارتی محل میں صورتحال کشیدہ نہیں۔محافظوں کی بغاوت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔


متعلقہ خبریں