بھارت میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت کے بعد اب پولیس کو سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے میدان میں آنا پڑ گیا۔
گزشتہ چندہفتوں کے دوران ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کی بلندیاں چھورہیں یہ قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ غریب اور امیر دونوں ہی کیلئے اس کی خریداری ناممکن ہوتی جارہی ہے ۔
آئندہ آنے والے دنوں میں ڈالر سستا ہو گا، ملک بوستان
جہاں ایک طرف عوام کی جیبیں خالی ہوتی جارہی ہیں وہیں ٹماٹر کاشت کرنے والوں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں، درجنوں کاشت کارراتوں رات کروڑ پتی بن گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے
بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت اس قدر بڑھ گئی کہ گزشتہ روز تلنگانہ میں ٹرک الٹنے کے بعد عوام اس پر ٹوٹ پڑے تھے اور اپنی خالی جھولیاں، شاپر بھر کر ساتھ لے گئے تھے صورتحال کو دیکھ کر پولیس کو ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے آگے آنا پڑا ہے۔