کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آنے کے بعد روپے کی گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
2024 میں ڈالر کتنے کا ہو گا؟ آئی ایم ایف نے بڑی پیش گوئی کر دی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 46 ہزار 537 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔