ڈالر مزید تگڑا ، روپیہ کمزور ، اسٹاک ایکسچینج 46 ہزار کی حد عبور کر گیا

dollar

ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے نگران حکومت کا بڑا فیصلہ


ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ  جبکہ پاکستانی روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز  ڈالر پھر مہنگا ہو گیا ۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

رواں ہفتے ڈالر 9 روپے ، 21 پیسے مہنگا ہو گیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 17 پر آ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں