مختلف شہروں میں بارشیں جاری ، مکانات گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد افراد جاں بحق

Rain

راولپنڈی اسلام آباد سیمت مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، مکانات گرنے کے نتیجے میں کئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

سوات کے علاقے مدین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ پاکپتن میں کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، بعض علاقوں میں ندی نالے بپھر جانے کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔ چترال میں بارش سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث چترال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

ادھراین ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ اور نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شمالی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخوا میں دریاؤں میں بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے، اور نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بھی سیلابی صورت حال کے امکانات ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں