روزگار کا حصول، صرف 2015 میں 94 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

jobs

نوکریوں کی تلاش میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟اعدادو شمار سامنے آگئے


روزگار کے حصول کیلئے صرف 2015میں 94لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے 10 سال کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ پاکستان کے انتہائی ہنر مند شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد 2022 میں ملازمتوں کی تلاش میں ملک چھوڑ گئی۔

مجموعی طور پر گزشتہ دہائی میں پاکستان کے تقریباً 150, 059 اعلیٰ تعلیم یافتہ شہریوں نے ملازمتوں کی پیشکش یا ملازمتوں کی تلاش میں ملک چھوڑ ا۔

بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری ،4 لاکھ سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ممالک چلے گئے

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ ریکارڈ مزید انکشاف کرتا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ شہریوں کی سب سے کم تعداد 2020 میں پاکستان سے گئی جو صرف 5121 تھی۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا گزشتہ 10 سالہ ریکارڈ اس کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد- خواہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں، انتہائی ہنر مند ہوں یا غیر ہنر مند- نے 2015 میں ملک چھوڑا۔

اس سال 9.4 ملین سے زائد افراد نے ملازمت کے مواقع کے لیے پاکستان چھوڑا جبکہ ان میں سے سب سے کم تعداد نے 2020 میں پاکستان چھوڑا۔

اماراتی ائیر لائن میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ناقابل یقین تنخواہ

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہرین کے مطابق 2020-2021 کے کووڈ سالوں کے دوران سفر پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے ملازمتوں کے لیے باہر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد کم ترین تھی۔

یہی وجہ ہے کہ ان سالوں میں ملازمت کے مواقع کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا ریکارڈ کم رہا۔

اس کے علاوہ 1971 سے رواں سال تک کا ریکارڈ بھی اسی کی عکاسی کرتا ہے کہ زیادہ تر لوگ راولپنڈی سے بیرون ملک گئے۔

خیبر پختونخوا: 411 سرکاری نوکریاں، تحریری ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت

صرف اسی ایک ضلع سے 1970 سے اب تک 3.3 ملین سے زیادہ لوگ بیرون ملک سفر کر چکے ہیں جبکہ پاکستان میں ملازمت کے مقاصد کے لیے زیادہ تر شہری سعودی عرب کا انتخاب کرتے ہیں۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 1971 سے اب تک مجموعی طور پر 6.46 ملین پاکستانی ملازمت کی تلاش میں سعودی عرب گئے۔

2013 میں مجموعی طور پر 12057 اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لیے پاکستان چھوڑ گئے جبکہ اسی سال مجموعی طور پر 622714 افراد نوکریوں یا کام کی تلاش میں بیرون ممالک گئے۔

2014 میں کل 14647 اعلیٰ تعلیم یافتہ شہری کام کے لیے پاکستان چھوڑ گئے۔ اسی سال ملک چھوڑنے والوں کی کل تعداد 752466 تھی۔

لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

اعداد و شمار مزید بتاتے ہیں کہ 2015 میں 9.4 ملین سے زائد افراد نے ملازمتوں کی تلاش میں پاکستان چھوڑا جن میں سے 17484 پاکستانی اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے۔

2016 میں مجموعی طور پر 839353 افراد بیرون ملک ملازمت کے مواقع کے لیے ملک چھوڑ گئے۔ ان میں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ 16510 تھے۔

سال 2017 میں کل 496286 میں سے 16029 اعلیٰ تعلیم یافتہ شہری پاکستان چھوڑ گئے۔ جبکہ 2018 میں پاکستان کے 382439 میں سے 16105 انتہائی ہنر مند شہری ملازمت کے مواقع کے لیے بیرون ملک گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں