مجھے شادی پر2 سو تولہ سونا پہنایا گیا، فردوس عاشق اعوان

Firdos Ashiq Awan

رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ انہیں شادی پر 200 تولہ سونا پہنایا گیا۔

آئی پی پی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ایک انٹرویوکلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں میزبان کی جانب سے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں شادی پر وقت 2 سو تولے سونا پہنایا گیا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کےساتھ جڑی ڈرامہ بازی سامنے آچکی ہے، یہ چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جھوٹ جتنی بھی ڈھٹائی سے بولیں ، سچ سامنےآ ہی جاتا ہے، اعظم خان کا سکندر اعظم چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بیان آگیا ہے ، بیان سے واضح ہوتا ہے وزیر اعظم ہاوس کیسے اداروں کیخلاف استعمال ہوا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل پرومو سے بابر اعظم غائب

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سہولت کاری اور اداکاری کر رہے تھے، بیوروکریسی کو ہدایات جاری کرتے تھے، اعظم خان اداروں کے حوالےسے غلط معلومات چیئرمین پی ٹی آئی کو دیتے تھے۔

انہوں نےکہا کہ اعظم خان نے بیوروکریسی کے ذریعے عوامی نمائندوں کی بے توقیری کی، اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھے رہے۔

رہنما آئی پی پی نے مزید کہا ہے کہ سائفر کی حقیقت نے بشریٰ بی بی کے کردار کو بھی واضح کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں