موسمیاتی تبدیلیاں، امریکی شہر دھنسنے لگا


نیویارک: دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں اپنا رنگ دکھا رہی ہیں تاہم سائنسدانوں نے امریکی شہر شکاگو کے دھنسنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی شہر شکاگو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین میں دھنس رہا ہے۔

سائنسدانوں نے دو ماہ قب نیویارک کے بھی ڈوبنے کا انکشاف کیا تھا تاہم اس کی وجہ سے بلند عمارتوں کو بوجھ بتایا گیا تھا تاہم شکاکو کے دھنسنے کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں بتائی جا رہی ہیں۔

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شکاگو میں زیر زمین موسمیاتی تبدیلیاں ایک خاموش خطرہ ہے اور زمین کی اندرونی سطح درجہ حرارت میں تبدیلیوں کے باعث اپنی شکل بدل رہی ہے۔

شکاگو کا کوئی بھی سول اسٹرکچر یا انفرا اسٹرکچر ان تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں ہوا۔ شکاگو کی مٹی گرم ہونے سے سکڑ جاتی ہے اور ایسا زیر زمین درجہ حرارت بڑھنے سے ہو رہا ہے اور یہ عمل سست روی سے جاری ہے۔

ماہرین نے ایک 3 ڈی کمپیوٹر ماڈل تیار کرکے جائزہ لیا کہ 1951 میں شکاگو کے سب وے سسٹم کی تعمیر سے اب تک سطح پر کیا تبدیلیاں آئی ہیں اور آنے والی 3 دہائیوں میں کیا کچھ بدل سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں