ہم ن لیگ کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے ہیں، عبدالعلیم خان


استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ باقی سیاسی پارٹیاں بھی انہی لوگوں سے رابطہ کر رہی ہیں جو ہم سے رابطے میں ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاورپالیٹکس ودعادل عباسی’ میں علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم سے لوگ خیبر پختونخوا اور گلگت سے بھی رابطے میں ہیں، ہمارا پرویز خٹک کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، اگر ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں بھی تو اس میں حیرانی کی بات نہیں۔

7سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی پارٹی سے تعلقی کا اعلان کر دیا

عبدالعلیم خان نے کہا کہ فرح خان اصل میں وزیراعلیٰ پنجاب تھیں ، فرح خان کے تانے بانے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر تک تھے، ایک کوریر کمپنی کی طرح کا معاملہ چل رہا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے ہیں، تمام سیٹوں پر اپنا نمائندہ کھڑا کر یں گے، ہمارا الائنس کسی بھی جماعت سے نہیں ہو گا۔

صدر آئی پی پی عبد العلیم خان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ ایک مہینہ پہلے حکومت نہ چھوڑیں، ہم بطور جماعت کبھی بھی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھے، آئی پی پی کا حکومتی اتحاد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے قوم کے سامنے بڑا اہم سوال چھوڑا ہے، غریدہ فاروقی

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی جماعت اپنے منشور کے ساتھ خدمت کیلئے آئی اس کوحق ہے، ہم بھی اپنا منشور لے کر الیکشن میں جائیں گے، ہم نے عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں