شہاب ثاقب خاتون سے ٹکرا گیا


پیرس: فرانس میں گھر کے صحن میں بیٹھی خاتون سے آسمان سے گرنے والا شہاب ثاقب ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عام طور پر جب شہاب ثاقب زمین کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہ کسی غیر آباد علاقے میں گرتے ہی تاہم فرانس میں گھر کے صحن میں بیٹھ کر کافی پیتی خاتون کو لگنے والا پتھر شہاب ثاقب ثابت ہوا۔

خاتون اپنی دوست کے ساتھ گھر کے صحن میں بیٹھی کافی پی رہی تھی کہ ان کی ٹانگ کے ساتھ کوئی چیز آکر لگی جسے دیکھ کر وہ سمجھیں کہ شاید کوئی پتھر ہے جو کہیں سے آکر انہیں لگ گیا ہے تاہم جب انہوں نے جب چھت کے معائنے کے لیے بلائے گئے کاریگر کو وہ پتھر دکھایا تو اس نے کہا کہ یہ پتھر نہیں بلکہ شہاب ثاقب معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 13 کروڑ افراد غربت سے نکل آئے، رپورٹ میں دعویٰ

خاتون کے مطابق پتھر کے ٹکڑے کو تصدیق کے لیے ماہر ارضیات کو دکھایا گیا تو وہ واقعی شہاب ثاقب ثابت ہوا۔ ماہر ارضیات نے کہا کہ شہاب ثاقب زمین پر گرتے رہتے ہیں لیکن عام طور پر وہ کسی صحرا یا غیر آباد جگہ پر ہی گرتے ہیں اور آبادی میں شہاب ثاقب کے گرنے کے بہت کم واقعات سامنے آئے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق روزانہ اوسطاً شہاب ثاقب کا 50 ٹن ملبہ زمین کی سطح پر گرتا ہے۔ جب شہاب ثاقب زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہیں تو وہ ٹکڑوں میں بٹ جاتے ہیں اور زیادہ تر سمندر یا غیر آباد علاقوں میں گرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں